ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع ہزارہ کے علاقے میں ایک بھی خاتون کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوا

ہزارہ: خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تحصیل ہزارہ کے علاقے ناڑہ امازئی کے 12 پولنگ اسٹیشنز میں کسی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولنگ کے دوران غازی کے علاقے ناڑہ امازئی میں کوئی بھی خاتون ووٹ پول نہ کرسکی۔ ناڑہ امازئی کے علاقہ میں بنائے گئے 12 پولنگ اسٹیشن مردوں اور خواتین کے لیے مشترکہ طور پر بنائے گئے تھے تاہم پولنگ کا وقت ختم ہونے تک کسی بھی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

ان 12 پولنگ اسٹیشن میں ناڑہ، چڑوائی، شنکری، چڑونہ، کپڑی، پربہ، کھڑی شاہ محمد، کالی لار اور دیگر شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں