ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان عوام کی امداد میں ہمارا کردار قائدانہ ہے: امریکہ

امریکہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کےلیے انسانی امداد جاری رہے گی ۔

 امورخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ  افغان عوام کےلیے انسانی امداد میں قائدانہ کردار جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ واشنگَٹن اس صورت حال سے با خبر ہے اور جس نے  اگست سےاب تک دو سو اٹھ ملین ڈالر جبکہ مجموعی طور پر سال رواں کے دوران چار سو پچھتر ملین ڈالر امداد دی ہے۔

نیڈ پرائس نے بتایا کہ ہم  افغان عوام کے لیے بالخصوص موسم سرما میں در پیش مالی مشکلات میں کمی لانے کےلیے اقوام متحدہ کے ساتھ کام کر رہےہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں