ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امید ہے دنیا افغان عوام کیلیے مدد فراہم کریگی، عمران خان

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے امیدظاہرکی ہے کہ دنیاافغانستان کو تنہا کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گی اوراس جنگ سے تباہ حال ملک کے عوام کے لیے امداد فراہم کرے گی۔ وہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ اورسعودی عرب، ایران اورملائیشیا سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کررہے تھے، جنہوں نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع
پر ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کااظہارکیاکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس سے رکن ممالک کو افغانستان کے لیے امداد کی فراہمی کے بارے میں تحریک ملے گی۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور وزرائے خارجہ نے اس غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کو سراہا جس کا مقصد انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں