ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن:بیلاروسی سفارت خانے پر حملہ،سفارت کار کی ناک ٹوٹ گئی

 لندن میں بیلاروس کے سفارت خانے پر حملے میں ایک سفارت کار زخمی ہو گیا جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 بیلاروسی امور خارجہ کے مطابق، اس حملے میں ایک سفارت کار کی ناک کی ہڈی اور ایک دانٹ ٹوٹ گیا۔

اس واقعے کے بعد ” نادزیا” نامی ایک بنیاد پرست مہاجر گروپ میں شامل بعض افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی نام کے ایک  فیس بک گروپ نے گزشتہ سال بیلاروس میں حکومت مخالف مظاہروں میں مخالفین کا ساتھ دیا تھا۔

بتایا گیا  ہے کہ اس حوالے سے منسک میں موجود برطانوی سفارت کار کو طلب کرتے ہوئے مکمل تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں