ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ فنکشنل سندھ نے تھنک ٹینک کا اعلان کردیا

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے عوام سے احساس محرومی کا خاتمہ کرے گی اور صوبہ سے تعصب کا خاتمہ کرے گی ان خیالات
کا اظہار مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے معروف معیشت دان ، 2014 میں رکن سینٹرل ایگزیکٹو
کونسل اور بجٹ کمیٹی ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی بجٹ کمیٹی کے سابقہ رکن اور او آر سی ایم کیو ایم کے رہنما شارق خان کی مسلم لیگ
فنکشنل میں شمولیت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ایک مضبوط سیاسی پلیٹ فارم بن کر ابھر رہی ہے پڑھے لکھے لوگوں کا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا اس
بات کی عکاسی کرتا ہے ہم شارق خان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں مسلم لیگ فنکشنل کے لیئے قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی رہنما فیصل علی بلوچ بھی موجود تھے۔ سردار عبد الرحیم نے کہا مسلم لیگ فنکشنل نے صوبائی سطح پر پارٹی کا تھنک ٹینک بنایا ہے جو عوام کے لیئے بہترین لائحہ عمل تیار کرے گا جس کا کنوینئر شارق خان اور ڈپٹی کنوینئر فیصل علی بلوچ کو مقرر کیا گیا ہے اور تھنک ٹینک میں مزید ممبران بھی شامل کیئے جائیں گے جن کے ناموں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
اس موقع پر شارق خان اور فیصل علی بلوچ نے سردار عبد الرحیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم پارٹی اور پاکستان کی خدمت اپنی پوری لگن اور محنت سے کریں گے۔ سندھ کے عوام کو محبت کے رشتوں میں جوڑ کر تعصب و لسانیت کے ناسور کا خاتمہ کریں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں