ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی‘ عثمان بزدارکا دعوی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید سنا تے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی‘یہ تاثر غلط دیا جاتا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کامیاب نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہورہا‘ہماری توجہ کام پر ہے اشتہارات اور شوبازی پر زیادہ توجہ نہیں ہے‘پورے پنجاب میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یہ تاثر غلط دیا جاتا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کامیاب نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہورہا۔ہماری توجہ کام پر ہے اشتہارات اور شوبازی پر زیادہ توجہ نہیں ہے، ہماری حکومت کا ترقیات بجٹ 645 ارب روپے کا ہے جب کہ ن لیگ کے دور میں ترقیاتی بجٹ 560 ارب روپے کا تھا۔انہوں نے پروگرام کے دوران آگاہ کیا کہ پورے پنجاب میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، لاہور میں ایک ہزار بستر پر مشتمل اسپتال اور تین ایمرجنسی سینٹرز بنارہے ہیں جب کہ ڈی جی خان اور دیگر علاقوں میں بھی اسپتال بنارہے ہیں۔عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈی جی خان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی سینٹر بنارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈی جی خان اور میانوالی میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس کے باعث عوام محرومی کا شکار تھے لیکن ہمیں ڈی جی خان جتنا عزیز ہے اتنا ہی بہاولنگر بھی عزیز ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں