ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگلا الیکشن ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوگا، بابر اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اگلا الیکشن ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ اگلا الیکشن ای وی ایم پر ہوگا، تارکین وطن کو ہم نے ووٹ کا حق دیا، اپوزیشن پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آواز اٹھائی، سینیٹ انتخابات میں ہار س ٹریڈنگ کی شکایات رہتی تھیں، سینیٹ انتخابات  میں ووٹ خریدنے سے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان سینٹرل ایشیا کے لیے گیٹ وے کی اہمیت رکھتا ہے، آنے والا مستقبل ایشیا کا  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں