ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاض: زمان ویلج کے روایتی پہناوے زائرین کی توجہ کا مرکز بن گئے

ریاض: ریاض سیزن 2021 کے علاقوں میں سے ایک زمان ویلج میں لوک ملبوسات کی موجودگی سعودی عرب میں مردوں، خواتین اور بچوں کے روایتی ملبوسات، پہناووں اور ان کی نمائش کرنے والی ٹیموں اور روایتی کھیلوں کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سیاحت کے دوران علاقائی زائرین کو براہ راست کئی ہیریٹیج شوز پیش کیے جاتے ہیں جن میں مختلف لوک رقص، پرانے گیت اور روایتی کھیل شامل ہیں۔زمان ویلج نمائش کے لیے پیش کیے گئے ملبوسات میں روایتی ڈیزائن اور ان کی تمام تفصیلات پیش کی گئی ہیں تاکہ زائرین کو یہ جاننے میں مدد ملے کہ کون سا لباس روایتی اور کب سے مروج ہے؟

 ان روایتی پہناووں کو دیکھ کر سعودی عرب میں بسنے والے لوگوں کے ماضی کو جھانکا جا سکتا ہے اور ان کے طرز زندگی کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔زمان ویلج میں مختلف ثقافتی نمائشوں اور سرگرمیوں کے دوران مردوں، خواتین اور بچوں کے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرنے والے ملبوسات زیب تن کرتے ہیں جو موجودہ وقت میں اگرچہ مروج نہیں مگریہ سعودی عرب کی ثقافتی میراث کا ایک اظہار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں