ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ سیالکوٹ: ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا سانحہ سیالکوٹ پر کہنا ہے کہ ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں۔

مولانا طارق جمیل اور  وزیراعظم کے نمائند خصوصی بین المذہبی امور طاہر اشرفی نے سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور سانحہ سیالکوٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔

سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر ہم معذرت کرتے ہیں، ہمارا دین ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کا نام سلامتی ہے ایمان کا مطلب امن ہے۔

عالم دین نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والا سزا کا مستحق ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں، کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائے، صرف اللہ کو حق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں