ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ انڈر21 ہاکی چمپئن شپ

میرپور خاص: انٹر ڈسٹرکٹ انڈر21ہاکی چمپئن شپ میں شریک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)سندھ ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ انڈر21 ہاکی چمپئن شپ کے سلسلے میں میرپورخاص سینٹر پر بھی چمپئن شپ کاآغاز ہوگیا،افتتاحی میچ میں میرپور خاص کی ٹیم نے سانگھڑ کی ٹیم کو شکست دی ، شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میرپورخاص کی ٹیم نے سانگھڑ کی ٹیم کو صفر گول کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی فاتح ٹیم کے یاسر نے گول ہیٹ ٹرک کی اور کپتان عدنان بلوچ نے 2 دو گول اسکور کیے قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی ڈی ایس پی سٹی میرپورخاص عامر بھٹی نے گیند کو ہٹ لگا کر کیا جسکے بعد دونوں ٹیموں سے انکا تعارف کروایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عامر بھٹی کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کیلئے وقتاً فوقتاً کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں