ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج

قاہرہ : مصر میں برف باری کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی برف باری اور اور خراب موسم سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ برف باری سے تعلیمی ادارے بند، ٹریفک معطل اور بندرگاہوں پر سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ ملک کے شمال میں اسکندریہ میں شدید برف باری ہوئی ، جس نے شہر کی سڑکوں کو ڈھانپ لیا ۔ دقہلیہ، کفر شیخ، دمیاط، بحیرہ، شرقیہ اور قلیوبیہ میں موسلا دھار بارش ہوگئی۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیرضروری طورپر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔برف باری کے باعث قاہرہ، جیزا، اسکندریہ، مینوفیہ اور مطروح میں اسکول بند کردیے گئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں