ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا میں آنے والے سال کے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

کوالالمپور: ملائیشیا میں آنے والے سال کے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 70 ہزار بے گھر ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے جنوبی اور مغربی 6 ریاستوں میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں سے ڈیم ٹوٹنے اور طغیانی کے باعث سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

Mallaysia flood 3

ملائیشیا میں یہ سال کا بدترین سیلاب ثابت ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جب کہ 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا اور شہری گھر بار چھوڑ کر اسکولوں کی چھتوں اور بلند عمارتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

Mallaysia flood 1

امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں سلینگور ریاست میں ہوئیں جہاں 20 افراد ہلاک ہوئے۔  ریسکیو ٹیم کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Mallaysia flood 2

محکمہ موسمیات نے موسم کی خرابی کے باعث شہریوں کو ساحلی علاقوں میں جانے سے منع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ملائیشیا میں آنے والے سال کے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں