ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی بلدیاتی الیکشن جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی کو یہ احساس نہیں کہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی الیکشن جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خوا بلدیاتی الیکشن پر شور شرابہ کیا جارہا ہے، کسی کو یہ احساس نہیں کہ یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسا نظام کامیاب جمہوریت میں ہوتا ہے، براہ راست منتخب تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار لوکل گورنمنٹ نظام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں