ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پنجاب میں تحریک انصا� کو امیدوار ن�یں مل ر�ے، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے پرچی ترجمان صاحب کا دکھ اور تکلیف سمجھ سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے آپ کو خیبر پختوانخواہ میں پھینٹی لگائی ،ضمنی اور کنٹونمنٹ انتخابات کے بعد اب ہم آپ کوپنجاب میں پھینٹی لگائیں گے،جس دن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوا اسی دن سے تبدیلی کی واپسی کا سفر شروع ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی،بیڈ گورننس اور نالائقی تحریک انصاف کا دھڑن تختہ کرنے میں مرکزی رول ادا کررہے ہیں،خیبرپختونخواہ میں عبرتناک انجام کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہے، پنجاب ابھی تک ایک بھی شخص پی ٹی آئی کا بلدیاتی ٹکٹ لینے کا خواہشمند سامنے نہیں آسکا، الحمد اللہ نوازشریف کا ٹکٹ اور تصویر آج پنجاب میں کامیابی کی ضمانت بن چکے ہیں، شہبازشریف نے بلاتفریق سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے، عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا،عثمان بزدار لاہور آکر جنوبی پنجاب کو بھول گئے اور لاہور کو پیارے ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں