ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگر صحت اچھی رہی تو 2024 کے انتخابات میں حصہ لوں گا: بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی صحت اچھی رہی تو وہ 2024 کے امریکی انتخابات میں دوبارہ حصہ لیں گے۔

امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ وہ وائٹ ہاوس میں مزید چار سال گزار سکتے ہیں، اس اعلان کے ساتھ ہی جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بار مقابلہ کرنے کے لیے بےچین ہیں۔

79 سالہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  یہ سب قسمت کے فیصلے ہوتے ہیں، اور ان کی زندگی میں قسمت کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

یاد رہے سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی ایک بار پھر 2024 میں امریکی انتخابات میں صدارات کے امید وار بننے کا اعلان کر چکے ہیں، اور اگر اس بار پھر ٹرمپ کو شکست ہوئی تو انتہا پسندوں کے ٹولے بےقابو ہوکر کیپٹل ہِل پر دھاوا بول سکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عوام کی طرف سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بائیڈن کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں