ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے افغانستان سے متعدد اشیا منگوانے پر عائد ڈیوٹی میں کمی کردی

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے ماربل، مونگ پھلی، شکر قندی، آلو، مسالہ جات، کوئلہ، تارکول، اراروٹ، جنسنگ روٹ سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی پر چھوٹ دے دی۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تین نوٹی فکیشن جاری کردئیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے ماربل، شکر قندی، آلو، مسالہ جات، کوئلہ، تارکول، اراروٹ، جنسنگ روٹ، فارما سیوٹیکل اور صنعتی یونٹس میں بطور خام مال استعمال ہونے والی مختلف جڑی بوٹیوں، مختلف اقسام کے بیج سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

ان تمام چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2022ء تک ہوگا، مقررہ میعاد تک افغانستان سے یہ اشیاء بغیر کسٹمز ڈیوٹی و ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کے منگوائی جاسکیں گی جبکہ مونگ پھلی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح بھی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں