ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا، سابق صدر کی سزائے قید معاف

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے سزا یافتہ سابق صدر پارک گوئن کو معاف کر دیا۔

عدالت نے جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گوئن کو 22 سال قید سنائی تھی۔خاتون صدر پارک گوئن کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں 2017 میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق69 سالہ سابق خاتون صدر کو 2017 میں مواخذے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ سابق صدر پارک گوئن رواں سال 3 بار کندھے اور کمر میں تکلیف کے سبب اسپتال میں رہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اس سے پہلے سابق صدر پارک گوئن کی معافی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں