ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر عامر لیاقت نے الطاف حسین کی حمایت کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ عامر لیاقت نے مہاجر ثقافت ریلی لیاقت آباد میں فاروق ستار کے ہمراہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پھر جوشیلی تقریر کرا ڈالی۔
اگر حکومت طالبان سے بات کر سکتی ہے تو الطاف حسین سے بھی بات ہو سکتی ہے۔ عامر لیاقت کی الطاف حسین سے بات کرنے کے اعلان کے بعد پنڈال الطاف حسین کے نعروں سے گونج اٹھا۔
عامر لیاقت کے اعلان کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے محمد حسین ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ سلیم حیدر بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین اور سابق رہنما ایم کیو یم فاروق ستار کے چہرے پر بھی جوش نمایاں نظر آیا۔ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت بانی متحدہ کا نام لے کر عوام کو جوش میں لاتے رہے ان کو روکنے کی کسی نے بھی کوشش نا کی۔
مہاجر ثقافت ریلی کراچی کے نوجوانوں نے نکالی ہے کس میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما بھی پہنچ گئے۔ کراچی کی سیاست پر نظر رکھنے والوں کا ماننا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں سے مایوس ہوکر نوجوانوں کی نئی قیادت سامنے آنے لگی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں