ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تبدیلی کا ٹائی ٹینک ڈوب چکا ہے، رانا تنویر حسین

مانانوالہ (آن لائن) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی کا ٹائی ٹینک ڈوب چکا ہے، مہنگائی نے عوام کے اعصاب شل کر دیے ہیں خطے میں پاکستان مہنگائی کے حوالے سے سرفہرست آ چکا ہے مگر اقتدار کے نشے میں بدمست تبدیلی سرکار اور حواری ٹولہ اب بھی پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے رہے ہیں جو مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف کے نام پر نااہل حکومت سیاست کر رہی ہے جن کے پاس اور کچھ نہیں ہے، نااہل کپتان کے تمام کھلاڑی آپنے کپتان سمیت پویلین واپس لوٹ گئے ہیں جن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اب یہ کرائے کے ترجمان اڑان بھرنے کے لیے مصروف عمل ہیں ایسے ابن الوقت سیاستدانوں کا عوام میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں