ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی برکینا فاسو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ترکی نے برکینا فاسو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے جس میں 41 فوجی رضاکار اور عام شہری مارے گئے ہیں کی کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے برکینا فاسو کے صوبہ لوروم کے یو علاقے میں دہشت گردانہ حملے پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں  کہا گیا  کہ ترکی کو  دہشت گردی کے حملے  سے گہرا دکھ پہنچا ہے  جس ک میں برکینا فاسو کی فوج سے وابستہ 41 رضاکار اور عام شہری حملے کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں   کہا گی اہے کہ ہم دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہم حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین، اور برکینا فاسو کے دوست اور برادر لوگوں اور حکومت سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں