ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ گولان پر یہودی بستیوں کی آبادی دگنا کرنے کا فیصلہ

مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر یہودیوں کی آبادی کو دُگنا کرنے کیلئے اسرائیلی حکومت نے 317 ملین ڈالرز کا پیکج منظور کیا ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے KAN کے مطابق، اسرائیلی کابینہ نے گولان  پہاڑیوں کے علاقے میں 5 سال کے دوران 7،300 یہودیوں کو بسانے پر اتفاق کیا ہے۔

میٹنگ میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہودی آبادی کو دُگنا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گولان پہاڑیاں اسرائیل کا حق ہے۔

نفتالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالف ملک کی بےسروسامانی کو دیکھتے ہوئے دنیا کیلئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ گولان پہاڑیاں اسرائیل کے پاس ہو جو اسے سربز و شاداب رکھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی نے 14 دسمبر 1981 کو گولان پہاریوں پر قبضہ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 2019 میں گولان  پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں