ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوابشاہ، باراتی پولیس موبائل پر چڑھ کرناچتے رہے ،ویڈیو وائرل

 

نوابشاہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے پولیس موبائل باراتیوں کو پروٹوکول دینے کے لیے استعمال ہونے لگی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ایک اور انوکھا کارنامہ انجام دے دیا، مریم روڈ پر واقع شادی ہال میں پولیس پروٹوکول میں بارات کی آمد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس موبائل بارات کے پروٹوکول میں استعمال ہورہی ہے جب کہ باراتی پولیس موبائل پر چڑھ کر ڈانس کرتے رہے اور موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔واقعے سے متعلق شہری کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی ہے جس میں سندھ پولیس کی موبائل پروٹوکول کیلئے استعمال کی گئی۔شہری کا کہنا تھا کہ سرکاری پولیس موبائل کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں