ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن، کئی دنوں سے جاری قدرتی آفت سے اموات کی تعداد 400 کے قریب پہنچ گئی

فلپائن کے وسطی اور جنوب مشرقی حصوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان رائے سے ہونے والی تباہی میں ہلاکتوں کی تعداد 388 ہو گئی۔

دی سٹار اخبار کی خبر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے تقریباً 482,000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث سیلاب، شدید طوفان، لینڈ سلائیڈنگ اور مکانات کے منہدم ہونے سے ہلاکتوں  کی تعداد 388 ہو گئی ہے اور 60 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  ملک میں 300,000 سے زائد افراد کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں تو  200,000 سے زائد افراد محفوظ مقامات  پر اپنے رشتہ داروں کے پاس قیام کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں