ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ری ہیب شروع کر دیا،مومنٹم میں واپس آ رہا ہوں،عابد علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ دوبارہ مومنٹم میں واپس آرہا ہوں۔عابد علی نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے اور طبیعت میں بہتری پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا۔ بیان میں قومی کرکٹر نے کہا کہ میں نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ری ہیب شروع کر دیا ہے، شکر ہے اب میں مومنٹم میں واپس آ رہا ہوں۔ عابد علی نے بیماری کے دوران انہیں سپورٹ کرنے والے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور دعائوں کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں جلد صحت یاب ہو جائوں گا ،میرے لیے دعا کرتے رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں