ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2021 میں‌ کتنے فنکار دنیا سے رخصت ہوئے؟

2021 میں‌ ایک نہیں‌ کئی فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا کر دنیا سے رخصت ہوئے. دوہزاراکیس میں
بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی نامور شخصیات ہم سے جداہوئیں۔
پانچ جون 2021کو معروف گلوکارایس بی جان کراچی میں چل بسے۔ فلم سویرا کا مشہور گانا”تو جونہیں ہے
تو کچھ بھی نہیں ہے” اُن کی وجہ شہرت بنا۔

17جولائی کواداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کرگئیں۔ وہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری
میں مبتلا تھیں۔

2اگست 2021 کوشہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی کا انتقال ہوا۔ انہوں نے غزل گائیکی کے علاوہ
متعدد فلموں میں بطورپلےبیک سنگر آوازکاجادو جگایا۔
12اگست کو سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا وائرس کے باعث 83برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

2اکتوبرکو کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔انہیں 28 ستمبر
کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔انہیں چھ اکتوبرکو عبداللہ شاہ غازی مزار
کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا ۔

14نومبر 2021 کو شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد کراچی میں
خالقِ حقیقی سے جامِلے۔

The post 2021 میں‌ کتنے فنکار دنیا سے رخصت ہوئے؟ appeared first on Khabarwalay.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں