ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کے جنگی طیاروں کی غزہ میں 3 مختلف مقامات پر بمباری

تل ابیب: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں کم از کم تین مقامات پر بمباری کی جس سے ان مقامات پر خوفناگ آگ بھڑک اُٹھی اور تینوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی راکٹ بنانے کی فیکٹری، ملٹری چیک پوسٹ اور ایک ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لڑاکا طیاروں نے فضائی کارروائی حماس کی جانب سے گزشتہ روز غزہ سے 2 راکٹس اسرائیلی سرزمین پر داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ یہ راکٹس تجربے سمندری علاقے میں کیے گئے تھے جس میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اسرائیل نے اپنی جارحیت کو چھپانے کے لیے جواز گھڑا ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ برس مئی میں 11 روز تک غزہ پر بمباری کی تھی جس میں 65 بچوں سمیت 200 سے زائد افراد شہید، ہزاروں زخمی اور درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں تاہم اردن کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا تھا۔

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے آتش گیر غباروں کے حملوں کا بہانہ بناکر غزہ پر وقتاً فوقتاً فضائی حملے کیے جب کہ ستمبر کے بعد غزہ پر لڑاکا طیاروں کی بمبای کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post اسرائیل کے جنگی طیاروں کی غزہ میں 3 مختلف مقامات پر بمباری appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں