ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقہ میں خوفناک آگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقہ میں خوفناک آگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی چھت پر آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے وقت ارکان پارلیمنٹ عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم ملازمین اور عملہ موجود تھا جنھوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ لگنے سے اسمبلی کی عمارت کی دیواروں پر درارڑیں پڑ گئیں۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث آگ بجھانے والی مزید گاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کے انتظامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اسمبلی کا عملہ اور ملازمین محفوظ ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post جنوبی افریقہ میں خوفناک آگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں