ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اشرف غنی کو موت کا خطرہ تھا تو امریکا سے مدد مانگتے‘ زلمے خلیل زاد

کابل (آئی این پی) افغانستان کے لیے امریکا کے سابق خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اگر صدر اشرف غنی کو قتل کیے جانے کا خوف تھا تو انہیں ملک سے بغیر بتائے چلے جانے کے بجائے امریکا سے مدد مانگنی چاہیے تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلمے
خلیل زاد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اشرف غنی کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیںکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کابل میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کو انٹیلی جنس کی ناکامی ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو اس ناکامی کا تعلق افغان قیادت سے ہے‘ اشرف غنی کی ساری توجہ اپنا اقتدار برقرار رکھنے میں تھی‘ ان کے حلیفوں سمیت کسی نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ سابق صدر یوں ملک سے بھاگ جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں