ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کو “بے شرم” کہہ دیا اور پھر معافی مانگ لی

ٹی وی اینکر اور تحریک انصاف کے کراچی سے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر اپنے وزیراعظم عمران خان کو برا بھلا کہہ کر معافی مانگ لی۔
طارق روڈ پر غیرقانونی مسجد گرانے کے سپریم کورٹ کے حکم پر اختلاف کرتے ہوئے عامر لیاقت نے پارٹی چئیرمین اور وزیراعظم عمران خان کو بے شرم قرار دیا تھا۔ لیکن ہمیشہ کی طرح ایک نار پھر سے انہوں نے اپنے بیان کی صفائی پیش کی اور معافی کی ٹوئیٹ کچھ اس طرح کی۔

“وزیر اعظم جناب عمران خان جو میرے پارٹی چیئرمین لیڈر اور رہبر کے ساتھ ساتھ میرے دوست بھی ہیں انہیں یقیناً میرے الفاظ سے ٹھیس پہنچی ہے میں ان سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں اور پی ٹی آئی کے تمام ساتھیوں سے بھی ان کے کارکن بھائی کی حیثیت سے معافی کا طلب گار ہوں”

خبر والے نے پہلے ہی اپنی نیوز میں لکھا تھا کہ عامر لیاقت پھر صفائی ستھرائی پیش کردیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں