ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھارو،نامعلوم افراد کی کباڑ کی دوکان کے مالک پر فائرنگ

گھارو(نمائند ہ جسارت)ذاتی دشمنی کی بنا پر 2 نامعلوم مسلح افراد کی کباڑ کی دوکان کے مالک طاہر پٹھان پر فائرنگ۔ طاہر خان معجزانہ طور پر محفوظ، ٹارگٹ کلر نے نا کامی کے بعد سر پر سریا مار کر طاہر کو شدید زخمی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پمپ ہاؤس روڈ پر واقع کباڑ کی دوکان کے مالک طاہر پٹھان پر 2نامعلوم مسلح افراد نے پسٹل سے فائرنگ کردی اور گولی نا لگنے پر سریوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کر کے فرار ہوگئے, جہاں زخمی کو طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر گھارو پہنچایا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد آپس میں پشتو میں بات کر رہے تھے، صبح 9 بجے ہی سے دوکان پر مالک کے آنے کا انتظار کر رہے تھے جس میں سے ایک کسی سے مسلسل فون پر رابطے میں تھا، جہاں مالک کے آتے ہی یہ واقعہ پیش آگیا۔ دوسری جانب زخمی کا کہنا تھا اس کی نہ تو کسی سے دشمنی ہے اور نہ وہ کسی کو پہچانتا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جہاں صرف دوکان کے مالک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں