ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے تاحال تفتیش مکمل نہیں کی، بنکرز کا کردار بھی واضح نہیں کیا

لاہور: بینکنگ جرائم کورٹ نے شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کے حکم کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے تاحال تفتیش مکمل نہیں کی اور بنکرز کا کردار بھی واضح نہیں کیا۔بینکنگ جرائم کورٹ کی جانب سے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے نے تسلیم کیا کہ بنکرز کے کردارکے حوالے سے تفتیش نامکمل ہے اور بنکرز کا رولزواضح ہونا ہے۔ جب تک بنکرزکا کردار واضح نہیں ہوتا،اس وقت تک عدالتی دائرہ اختیار پر بحث مکمل نہیں ہوسکتی۔تحریری فیصلے میں درج ہے کہ ایف آئی اے نے رپورٹ مکمل کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت مانگی ہے ، ایف آئی اے آئندہ سماعت پر ہر صورت تفتیش مکمل کرے۔عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 14جنوری 2022 تک توسیع کا حکم جاری کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں