ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں 4 نوجوانوں کی شہادت پر زبردست مظاہرے

سری نگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 نوجوانوں کی شہادت پر ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن اور ضلع کولگام کے علاقے اوکے میں لوگوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف زبردست مظاہرے کیے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ24 گھنٹے میں سری نگر اور کولگام اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 2،2 نوجوانوں کو شہید کیا۔ ادھر ضلع کولگام کے علاقے اوکی میں شدید سردی، بارش اور برف باری کے باوجود لوگوں نے بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں