ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں سیاحوں کی آمد میں اضافے نے سن 2022 کے لیے نئی امید کی کرن روشن کردی

ترکی میں اپنی چھٹیاں گزارنے کا منصوبہ بنانے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے بڑھتے ہوئے تحفظاتی اقدامات  نے سیاحت کے پیشہ ور افراد کو 2022 کے لیے امید  کی کرن روشن کردی ہے۔

ترک ہوٹلیئرز فیڈریشن کے صدر سوروری  چورا باتیر  ​​نےکہا ہے  کہ ترکی نے گزشتہ سال 29 ملین غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کی، جبکہ انطالیہ، جسے سیاحت میں "شوکیس” کے طور پر بیان کیا جاتا ہے، نے 9  ملین  94 ہزار غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کی۔

انہوں نے کہا کہ  نے کہا کہ سیاحت انڈسٹری  کا  یہ سال 2020 کے مقابلے میں بہت بہتر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ساحلی علاقوں کی سرگرمیاں  موسمِ سرما میں  سکی اور گرم پانی کے چشموں کی جانب منتقل  ہو  جاتی ہے۔انہوں  نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں کنونشن ، میٹنگز اور کھیلوں کی سیاحت جیسی سرگرمیوں کو فروغ  حاصل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت  انڈسٹری  اس سال کے مقابلے میں زیادہ  بہتر رہی ہے  اور  2019 میں تقریباً 16 ملین سیاحوں نے انطالیہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سن 2022 کے لیے توقعات بہت زیادہ ہیں۔ ہمیں بکنگ  کو دیکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ  ہمیں   2019 کے اعداد و شمار  جیسے اہداف کو آسانی سے حاصل کرلیں گے۔

ہم ماہ نومبر سے لے کر اب تک  ٹریول ایجنٹس اورٹرویل آپریٹرز  کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھے ہوئے ہیں    اور   برطانیہ ،  جرمنی، پولینڈ، روس، یوکرین اور چیکیا سے اگلے سیزن کے بارے میں اچھی خبروں کے منتظر ہیں ۔ ترکی  میں سیاحت کی بکنگ دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے  اور سن 2022 میں بھی یہ ایڈواٹینج حاصل رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں