ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے, ارباب فاروق 

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما ارباب فاروق جان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی جمعیت علمائے اسلام کامیابی حاصل کرے گی، جس کے لئے جماعت نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور ایک منظم طریقے سے اہل اور با صلاحیت امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی عوام تحریک انصاف کو مسترد کریں گے ۔ 

ارباب فاروق جان نے کہا کہ اہل پشاور حقیقی معنوں میں عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں امپورٹڈ امیدوار پشاور کے مسائل سے ناواقف تھے جس کو عوام نے شکست سے دو چار کر کے فرزند پشاور حاجی زبیر علی کو کامیاب کرایا اور حکومت سے غلط پالیسیوں کا بدلہ ووٹ کے ذریعے لیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تنظیموں کو تحلیل کر کے پرانے چہروں کو عہدے دے دیئے تاہم اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کی ہیں جو ان کے لئے بلدیاتی انتخابات میں شکست کا باعث بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیں عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوششیں نہ کی جائیں عوام پرانے چہروں کو پہچانتے ہیں پشاور کو پی ٹی آئی کا گڑھ کہنے والے شکست کے بعد منظر عام سے غائب ہیں ۔

 ارباب فاروق جان نے کہا ہے کہ صوبے کے اکثریتی اضلاع میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو شکست کے بعد حکمران جماعت میں رہنمائوں و کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی جا رہی ہے جس سے حکومتی پارٹی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ملک و قوم کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں جس کی بدولت عوام نے بلدیاتی انتخابات میں انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں