ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوامی جمہوریہ کوریا نے ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کی تصدیق کردی

عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے ) نے ایک ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اکیڈمی برائے دفاعی سائنس کی جانب سے داغے جانے والے میزائل نے 120 کلومیٹر کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ 700 کلومیٹر دور ہدف کو ٹھیک طرح سے نشانہ بنایا ، جس نے ایندھن کے ایک نئے نظام کی توثیق بھی کی ہے۔ستمبر میں ہواسانگ-8 لانچ کرنے کے بعد ہائپر سونک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے جس کی عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائپرسونک میزائل کے شعبے میں ان تجربات کی مسلسل کامیابیاں اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہیں، جو کہ ریاست کی اسٹریٹجک مسلح قوت کو جدید بنانے کے کام میں تیزی لاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کے موسمی حالات میں ایندھن کے نظام کے قابل بھروسہ ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں