ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے پیسے لینے کا انکشاف

کراچی: چند نجی اداروں کی جانب سے کورونا ویکسین لگانے کیلئے پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ نجی لیبارٹریاں کورونا ویکسی نیشن کیلئے ہزاروں روپے لے رہی ہیں۔ ایک شہری کے مطابق خیابان شہباز اور ڈی ایچ اےمیں لیبارٹری کورونا ویکسی نیشن کیلئے پیسے لے رہی ہے۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نجی اداروں کو بھی دی ہے لہٰذا شہری کورونا ویکسی نیشن کے پیسے لینے کی شکایت محکمہ صحت کو دیں، شہری ویکسی نیشن سینٹر یا گھرپر کورونا ویکسین لگانے کی کوئی فیس نہیں دیں، شہری ویکسین اوربوسٹرمفت لگوائیں اور اومی کرون سےمحفوظ رہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزارت صحت نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کی ویکسین مفت دستیاب ہے، صوبائی حکومتیں اپنی صوابدید پرنجی اداروں کوویکسین دے سکتی ہیں تاہم ویکسین لگانے کیلئے پیسے لینا جرم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں