ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

7 لاکھ افغان مہاجرین کو اسمارٹ کارڈ بھی جاری

جنیوا(صباح نیوز) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے افغان مہاجرین کی اسمارٹ کارڈ رجسٹریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اقوام متحدہ کے ادارے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 14 لاکھ افغان پناہ گزینوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کرکے 7 لاکھ کو اسمارٹ کارڈ بھی جاری کردیے ہیں جو قابل تعریف ہے۔یو این ایچ سی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں 14 لاکھ پناہ گزینوں میں 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ بچے شامل ہیں۔ پاکستان نے اس کام کے لیے ملک گیر کامیاب مہم چلائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں