ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاندلیانوالہ: مرید اپنے پیر کی میت قبر سے نکال کر فرار ہو گئے

تاندلیانوالہ میں مرید اپنے پیر کی میت قبر سے نکال کر دوسرے شہر لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں پیر بہادر شاہ دربار کے مرید اپنے پیر کی میت قبر سے نکال کر فرار ہو گئے، مرید میت کے علاوہ دربار کا گلہ اور ملنگ بھی ساتھ لے گئے۔

اس واقعے پر پیر کے بیٹے کی شکایت پر تاندلیانوالہ میں پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ملزمان کے خلاف بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ چند مرید اپنے پیر بہادر شاہ کی تدفین اوکاڑہ کے علاقے میں کرنا چاہتے تھے ، جو کہ میت کو قبر سے نکال کر اوکاڑہ لے گئے ہیں ،ملزما ن دربار کا گلہ، سامان اور ملنگ کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں