ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاتون پائلٹ زارا ردرفورڈکی سعودی عرب آمد

ریاض:انفرادی پرواز کے ذریعے دنیا کے گرد چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش میں مصروف زارا ردرفورڈ سعودی دارالحکومت کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئ سفرمیں ان کا طیارہ پانچ براعظموں کے52ممالک میں اترے گا۔

اس سفر کا مقصد خواتین پر زور دینا ہے کہ وہ سائنس و ٹکنالوجی ، انیجیئنرنگ اور ریاضیات کی تعلیم حاصل کریں اور ہوابازی پر توجہ دیں۔ یہ بات سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔زارا کے پاس بیلجیم اور برطانیہ دونوں ممالک کی شہریت ہے۔ زارا کے مطابق وہ انفرادی پرواز میں دنیا کے گرد چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون بننا چاہتی ہیں تا کہ ان کا نام گینز ورلڈ ریکارڈزمیں درج ہو جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں