ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید برف باری کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بند

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے زمینی راستے منقطع ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ گلگت کے ضلع غزر میں شدید برفباری کے سبب زمینی رابطے ختم ہو گئے اور لوگ گھروں میں محصور ہو مر رہ گئے ہیں۔
بارست پھنڈر میں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے سے ٹریفک بندہ و چکی ہے۔ اسی طرح درکوت یاسین کا زمینی رابطہ برفباری کے باعث گزشتہ پانچ روز سے منقطع ہے۔ پانچ روز سے رابطے منقطع ہونے سے علاقے میں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔ شدیدبرفباری کے باعث ہیڈکواٹر گاہکوچ میں بھی ٹریفک معطل ہے۔
یہی نہیں بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی ایسی صورت حال کا سامنا ہے۔ درجہ حرارت بھی میچے آ چکا ہے۔ مری میں بھی شدید برف باری کی وجہ سے گزشتہ شب سیاحوں مو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سیاحوں کی ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں آنے کئ وجہ سے پورا چاک ہو گیا پھر انتظامیہ کو مری جانے والی شاہراہ بند کرنی پڑی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں