ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کے وفد کی جماعت اسلامی کے دھرنے میں آمد، مذاکرات جاری

کراچی : سندھ حکومت کا وفد صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گیا، جہاں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور وقار مہدی شامل ہیں، وفد نے بلدیاتی بل پر جماعت اسلامی کی قیادت سے مزاکرات شروع کردیے ہیں۔

صوبائی وفد کا استقبال امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کیا،  جماعت اسلامی کی جانب سےمذاکرات میں اسامہ رضی،منعم ظفر اور صوبائی اسمبلی سندھ سید عبدلرشید سمیت دیگر شریک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں