ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کار حادثے میں جاں بحق

 کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اوتھل کے قریب کار حادثے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے بھائی سالار سنجرانی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ واقعہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق لسبیلہ کے قریب سالار سنجرانی کی کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے سبب سالار سنجرانی اور ان کا ڈرائیور دونوں جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صادق سنجرانی کو فون کیا اور چھوٹے بھائی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اظہار تعزیت کیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں