ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے بحرین سے ایلومینیم کی درآمد شروع کردی

تل ابیب: اسرائیل نے بحرین سے ایلومینیم کودرآمد کرنا شروع کردیا ہے۔

بحرین کے میڈیاکے مطابق نے بحرین میں اسرائیلی سفیر ایتان نایح سے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے اس نئی تجارتی پیش رفت کی اطلاع دی۔ لیکن ایلچی نے بحرین سے اسرائیل کی ایلومینیم درآمدات کی مقدار یا قیمت کی وضاحت نہیں کی۔ بحرین مشرقِ اوسط کے خطے میں ایلومینیم دھات تیارکرنے والا بڑا ملک ہے۔اسرائیل نے بحرین سے تعلقات معمول پرلانے کے ایک سال بعد 2021 میں ایتان نایح کومنامہ میں اپنا پہلاسفیر مقرر کیا تھا۔

اخبار کے مطابق ایتان نایح نے کہا کہ اسرائیل کی فضائی کمپنی ایل آل کوجلد ہی منامہ کے لیے پروازیں شروع کردینی چاہئیں۔ بحرین کی گلف ایئرنے ستمبر میں تل ابیب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سفیرنے کہا کہ دونوں ممالک تجارت کے فروغ کے لیے ایک معاہدے پر دست خط کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔اس کے تحت بحرین میں سمندری راستے سے آنے والی اشیا کو اسرائیل جانے والے طیاروں میں منتقل کیاجا سکے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں