ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصروف شاہراہ پر سمندری شیر کی آمد، شہریوں نے ہمدردی کی مثال قائم کردی

واشنگٹن : امریکی شہریوں نے مصروف شاہراہ پر بھٹکنے والے سمندری شیر کو تیز رفتار ٹریفک سے بچاکر انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آئے واقعے کی تصاویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دو ڈرائیوروں کو مصروف ہائی وے پر ٹریفک کنٹرول کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ سمندری شیر کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔سمندری شیر کی مدد کرنے والے ایک ڈرائیور کو میڈیا کو بتایا کہ وہ کیلیفورنیا کی مصروف شاہراہ پر سفر کررہا تھا کہ اچانک انہوں نے سڑک پر عجیب سی چیز دیکھی۔

امریکی شہری نے کہا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا کہ سمندری شیر اتنی مصروف شاہراہ پر کیسے پہنچ گیا۔ امریکی شہریوں نے گاڑیاں روک کر سمندری شیر کو سڑک پار کروائی اور ٹریفک کو کنٹرول کیا تاکہ سمندری مخلوق کو کوئی اذیت نہ پہنچے۔

سڑک پار ہونے کے بعد جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے نے سمندری شیر کو ریسکیو کرکے بحفاظت سمندر میں چھوڑ دیا۔خیال رہے کہ سمندری شیر کی معصومیت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ سمندری مخلوق گہرے زخم دے سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں