ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو یارک: رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

نیویارک : امریکہ کے شہر نیویارک میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں نو بچوں سمیت 19 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کا نیو یارک کے علاقے برونکس کی 19 منزلہ رہائشی عمارت میں پیش آیا، آگ عمارت کے تیسرے فلور پر موجود اپارٹیمنٹ میں  ہیٹر کی ضرابی کی وجہ سے لگی، جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ اس قدر خوفناک تھی جس کے شعلے کھڑکیوں سے باہر نکل رہے تھے،

خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 13 افراد کی حالت تشیویشناک ہے۔

دوسری جانب فائر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر نے کہا کہ آگ بجلی کے ہیٹر کی خرابی کی وجہ سے بھڑکی جب کہ نیویارک میں 30 سالوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں