ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا نے دوبارہ بیلیسٹک میزائل تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اورتجربہ کرلیا  جو کہ  6 روزمیں  دوسرا میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق ،شمالی کوریا نے آج صبح میزائل کا تجربہ کیا۔

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو زمین سے مشرقی سمندر کی جانب  داغا گیا۔

جاپانی پاسبان ساحل  نے بھی  بیلسٹک میزائل جیسی چیز کی تصدیق کی ہے۔

 واضح رہے کہ شمالی کوریا کا 6 روز کے دوران بیلسٹک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے عالمی تنقید کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے ملکی دفاع مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی مشن برائے اقوام متحدہ جس میں امریکہ، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، برطانیہ اورالبانیہ شامل ہیں نے گزشتہ ہفتے کئے گئے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں