ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کا بزرگ فلسطینی رہنما پر وحشیانہ تشدد

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے لد شہر میں واقع جامع مسجد کے امام 63 سالہ الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی۔ ان پر جمعہ کے خطبوں میں عوام کو اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بزرگ فلسطینی عالم دین کو دوران حراست بدنام زمانہ عقوبت خانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ الباز کالعدم اسلامی تحریک کے ایک اہم رہنما ہیں، جس کی سربراہی شیخ راید صلاح کر رہے ہیں۔ شیخ باز لد میں فلسطینیوں کے لیے پہلے بھی آواز بلند کرچکے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں