ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تائیوان کا جیٹ طیارہ تربیتی پرواز بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد لاپتہ

تیپائی: تائیوان کے تربیتی مشن کے دوران لاپتہ ہونے والے ایف-16 لڑاکا طیارے کے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سمندر برد ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کا جیٹ طیارہ جنوبی شہر چیائی کے ایک فضائی اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد لاپتہ ہوگیا۔ پائلٹ سے کنٹرول ٹاور کا آخری بار رابطہ اس وقت ہوا تھا جب وہ سمندر کے اوپر پرواز کر رہے تھے۔

عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے ایک طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے سمندر برد ہوتے دیکھا ہے۔ تائیوان کی فوج نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں کوسٹ گارڈ کا جہاز، نیوی کے غوطہ خور اور 2 ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک طیارے کا ملبہ نہیں مل سکا ہے۔ صدر سائی انگ وین نے پائلٹ کے بچاؤ کی ہر ممکن کوشش کا حکم دیتے ہوئے حادثے کے بارے میں وضاحت طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور دونوں نے سرحدوں پر فوجی مشقوں کا آغاز کر رکھا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post تائیوان کا جیٹ طیارہ تربیتی پرواز بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد لاپتہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں