ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا : زیر تعمیر عمارت کا حصہ گرنے سے 6 افراد لاپتا

سیئول : جنوبی کوریا میں زیر تعمیر عمارت کا بیرونی حصہ منہدم ہوگیا ہے

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر گوانگجو میں زیر تعمیر عمارت کی بیرونی دیوار گر نے سے ایک مزدور زخمی اور 6افراد لاپتا ہو گئے۔ واقعہ دارالحکومت سیئول سے تقریباً 330 کلومیٹر جنوب میں گوانگجو میں تعمیراتی مقام پر پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران سڑک کے کنارے کنٹینر میں پھنسے 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ریسکیو ٹیم نے پہلی منزل پر کام کے دوران ملبے کی زد میں آکر زخمی ہونے والے شخص کو بچالیا،جب کہ 6لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ ملبہ گرنے سے 10 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں