ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سیاحت کیلیے 10 سالہ روڈ میپ پر عمل پیرا ہے‘محمود قریشی

میڈرڈ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل یو این ورلڈ ٹوررزم آرگنائزیشن سے ملاقات کے بعد ایک ساتھ فوٹو

میڈرڈ (صباح نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈرڈ میں یواین ورلڈ ٹورازم ہیڈکوارٹر میں سیکرٹری جنرل یو این ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن (یو این ڈبلیو ٹی او) زوراب پولولیکا شویلی سے ملاقات کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں حکومت پاکستان سیاحت کے فروغ کے لیے10 سالہ روڈ میپ پر عمل پیرا ہے‘حکومت پاکستان سیاحوں کی سہولت کے لیے ای ویزا کے اجرا سمیت متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل یو این ڈبلیو ٹی او نے سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور معاونت کی فراہمی کا یقین دلایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں